بنگلورو،5/ستمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) سابق ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ ریاستی عوام اور والدین کی دعاؤں کے نتیجہ میں وہ روبہ صحت ہوئے ہیں۔
بیماری کی وجہ سے شہر کے اپولواسپتال میں داخل کمار سوامی نے مکمل طور پر صحت یابی کے بعد ڈسچارج ہونے کے بعد طلب کردہ اخباری کانفر نس میں اس خیال کااظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنی صحت پرخصوصی توجہ دیں بالکل لاپروائی نہ برتیں فوراً علاج کروائیں گزشتہ 5دنوں سے ان کے پرستار، پارٹی کارکن، میڈیا والوں،والدین اور رشتہ داروں نے دن رات دعا کی جس کے نتیجہ میں وہ سب کے سامنے ہیں۔
اس موقع پر نکھل کمار سوامی،رکن اسمبلی روی کمار، اپولو اسپتال کے رگوں کے ماہر ڈاکٹر ستیش چندرا، اسپتال کے نائب صدر ڈاکٹر گووندیا یتیش، ڈاکٹر چنمیا ناگیش، ڈاکٹر ریشمی دیوراج، ودیگر حاضر رہے۔